ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے ڈاکٹر نے انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کے خلاف درج کی شکایت  

منگلورو کے ڈاکٹر نے انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کے خلاف درج کی شکایت  

Sun, 01 Aug 2021 12:59:40    S.O. News Service

منگلورو، یکم اگست (ایس او نیوز) شہر کے ایک معالج اور ادیب  ڈاکٹر سرینواسا ککّیلیا نے انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ 29 جولائی کو "ڈاکٹرس ڈے" منانے کے موقع پر ان لوگوں نے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔
    
منگلورو ساوتھ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت میں ڈاکٹر سرینواسا نے کہا ہے کہ آئی ایم اے منگلورو کے عہدیداروں نے تقریب کے دوران ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کے اصولوں پر عمل نہیں کیا ۔ اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے انہوں نے فوٹو گرافس اور نیوز پیپرس کے تراشے نتھی کیے ہیں ۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وباء پر روک تھام سے متعلق قانون کے علاوہ آئی پی سی کی دفعات کے تحت ان عہدیداروں  پر کیس دائر کیا جائے ۔
    
خیال رہے کہ اس سے ڈاکٹر سرینواسا ککیلیا پر سوپر مارکیٹ میں ماسک نہ پہننے کے جرم میں دکاندار کی شکایت پر کیس دائر کیا گیا تھا ۔ اس وقت ککیلیا نے دلیل دی تھی کہ ان پر کووڈ کا حملہ ہوچکا ہے اور وہ صحت یاب ہوچکے ہیں اس لئے ان کی طرف سے دوسروں تک انفیکشن پھیلانے کی گنجائش نہیں ہے۔ اس وقت آئی ایم اے کی طرف سے ڈاکٹر ککیلیا کے اس بیان کی مذمت کی گئی تھی ۔


Share: